ساؤتھ افریقہ کے ہاتھوں آخری ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو عبرتناک شکست

ساؤتھ افریقہ کے ہاتھوں آخری ون ڈے میچ میں انگلینڈ کو عبرتناک شکست

لندن: ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آخری میچ آج لارڈز کے تاریخی گراؤندڈمیں کھیلا گیا۔ جہاں ساؤتھ افریقہ نے انگلینڈ کو 7 وکٹوں سے دھول چٹائی ۔افریقن کپتان نے مسلسل آٹھویں بار ٹاس جیتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ساؤتھ افریقن کپتان اے بی ڈی ویلیئر نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا اور انگلینڈ کے 6 کھلاڑی 20 رنز پر پویلین کی جانب لوٹ گئے .ساؤتھ افریقہ کے باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو تگنی کا ناچ نچا دیا ۔

انگلینڈ کی جانب سے جونی بیئر سٹو ، ڈیوڈ ویلی اور ٹبی رولینڈ کے علاوہ کو کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا  تینوں نے بالترتیب 51 ،  26 اور 37 رنز اسکور کیے۔ساؤتھ افریقہ کی جانب سے ربادا نے 4 جبکہ پارنل اور کیشیو مہاراج نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں ساؤتھ افریقن اوپنرز نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا ۔ ہاشم آملہ نے ففٹی رنز اسکور کیے افریقن بلے بازوں نے مطلوبہ ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 29 اوورز میں مکمل کر لیا ۔ 

انگلینڈ کے کپتان آئن مورگن کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں