ایل او سی کی صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی، میڈیا میں مایوسی کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں : آرمی چیف

ایل او سی کی صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی، میڈیا میں مایوسی کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں : آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ میڈیا میں مایوسی کی باتیں نہیں ہونی چاہئیں۔میرے کندھوں پر بڑی ذمہ داری ڈالی گئی ہے۔ میرے لیے دعا کریں۔ مجھے میڈیا کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

آرمی کمان کی تبدیلی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میڈیا پاک فوج کا مورال بلند رکھے ۔ آپ سب لوگوں کو جلد بلاؤ گا اور میڈیا کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ایل او سی پر صورتحال جلد بہتر ہو جائے گی۔

جنرل باجوہ نے تقریب کے شرکا میں گھل مل گئے ۔ انہوں نے بچوں اور شہدا کے لواحقین سے بھی ملاقات کی جبکہ تقریب میں موجود مہمان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

کمان کی تبدیلی کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل راحیل شریف کو رخصت کیا جبکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز  سلامی کے چبوترے پر جا کر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجووہ سے ملے اورانہیں مبارکباد دی جس کے بعد وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی سلامی کے چبوترے پر جا کر سپہ سالار کو مبارکباد پیش کی ۔