آزاد و مقبوضہ جموں و کشمیر کے تاجروں کا پاک بھارت حکومتوں سے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی ختم کرنےکامطالبہ

آزاد و مقبوضہ جموں و کشمیر کے تاجروں کا پاک بھارت حکومتوں سے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی ختم کرنےکامطالبہ

دوبئی/چکوٹھی:آزاد و مقبوضہ جموں و کشمیر کے تاجروںنےپاک بھارت حکومتوں سے لائن آف کنٹرول پر کشیدگی ختم کرنے ٹریڈ اینڈ ٹریول کے لیے مزید کراسنگ پوائنٹ کھولنے کا مطالبہ کر دیا یہ مطالبہ مقبوضہ و آزاد جموں و کشمیر کے تاجروں نے دوبئی میں ہونے والی تقریباً چھے گھنٹوں کی ملاقات کے دوران کیا آزاد کشمیر کے وفد کی نمائندگی ایل او سی ٹریڈ یونین تیتری نوٹ کے صدر سردار کاظیم نے کی جبکہ دیگر اراکین کے وفد میں اعجاز احمد میر،محمد انصار،شاہد محمود،مرزا شکیل ،چوہدری وقار،حامد رضا ہاشمی،سردار منور،احمد لیاقت شامل تھے جبکہ مقبوضہ کشمیر کے وفد کی نمائندگی ایل او سی ٹریڈ یونین چکاں دے باغ کے صدر انند پون کر رہے تھے جبکہ دیگر اراکین میں راجیو ٹنڈن،محمد عاصم،مہندر سنگھ،جگندر سنگھ،راجندر سنگھ،گرومیت سنگھ،شاہنواز،محمد صدیق،شامل تھے۔

 دونوں اطراف کے تاجروں نے چھے گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی اس ملاقات کے موقع پر دونوں ممالک کی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے خاتمہ کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کریں 2008 میں ہونے والے پاک بھارت معائدے کے مطابق دو طرفہ تجارت میں قائم اکیس اشیا کی فوری اجازت دی جائے تجارت کو مزید بڑھانے کے لیے تجارتی آئٹم کی لسٹ میں تاجروں کی مشاورت سے اضافہ کیا جائے دونوں اطراف کے ٹریڈ سینٹروں پر جدید وہیکل سکینر نصب کیے جائیں دونوں اطراف کے تاجروں کو اسان شرائط پر آر پار آنے جانے کی اجازت دی جائے تا کہ دونوں اطراف کے تاجر با آسانی آر پار آ جا سکیں اور میٹنگز کا انعقاد بھی کسی تیسرے ملک کے بجائے ریاست جموں و کشمیر کے اندر ہی کر کے اپنے معاملات خوش اسلوبی سے طے کر سکیں میٹنگ میں دونوں اطراف کے تاجروں نے آر پار کے ایل او سی تاجروں پر مشتمل جموں و کشمیر کراس ایل او سی ٹریڈ فیڈریشن کے قیام کا اعلان بھی کیا جس کی باڈی کی معیاد دو سال ہو گی ایک سال کے لیے اس کا صدر آزاد کشمیر سے ہو گا ایک سال کے لیے اس کا صدر مقبوضہ جموں وکشمیر سے ہو گا دونوں اطراف کے تاجروں نے مشترکہ طور پر ایک سال کے لیے تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ کے صدر سردار کاظیم کو جموں و کشمیر کراس ایل او سی ٹریڈ فیڈریشن کا صدر اور راجیو ٹنڈن کو سیکریٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے دونوں اطراف کے تاجروں کی میٹنگ میں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف،وزیر داخلہ چوہدری نثار سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ پاکستانی کسٹم کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر سے آنے والے مال بردار ٹرکوں کی پکڑ دھکڑ کا نوٹس لیتے ہوئے اس معاملہ کو زاتی دلچسپی سے حل کروائیں تا کہ تاجروں کے درمیان پائی جانے والی غلط فہمیوں کا ازالہ ممکن ہو سکے میٹنگ کے اختتام پر ایل او سی ٹریڈ یونین تیتری نوٹ کے رہنما مرزا شکیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوبئی میں ہونے والی ملاقات انتہائی کامیاب رہی اس میٹنگ سے دو طرفہ تجارت اور ٹریول پر دور رو اثرات مرتب ہونگے۔

مصنف کے بارے میں