اداکارہ سوہا علی خان اور کُنال کیمو کے گھر بیٹی کی پیدائش

اداکارہ سوہا علی خان اور کُنال کیمو کے گھر بیٹی کی پیدائش

ممبئی: بالی وڈ اداکار کُنال کیمو اور سوہا علی خان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان ماں بن گئی ہیں اور ان کے ہاں جمعہ کے روز بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

سوہا علی کے شوہر کنال نے بیٹی کی پیدائش کی خبر ٹوئٹر پر دی اور لکھا کہ وہ اس وقت چاند پر ہیں اور خوشی کے ساتھ خبر دی کہ ان کے گھر خوبصورت ننھی پری کی آمد ہوئی ہے۔

3993e959cba791e4ccf117fe14d5c520

کنال نے ٹوئٹ میں بتایا کہ سوہا اور ان کی بیٹی دونوں صحت مند ہیں اور تمام لوگوں کی نیک تمناوں پر شکریہ بھی ادا کیا۔ اداکاروں کی جوڑی کو بالی وڈ شخصیات کی جانب سے مبارکباد کے ڈھیروں پیغامات وصول ہو رہے ہیں۔

سوہا علی کا اپنے شوہر کنال سے متعلق کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ ان کاخاص خیال رکھا ہے اور کبھی انہیں تنہا نہیں چھوڑا جب کہ کنال نے اپنی اہلیہ کی خدمات کو بھی خوب سراہا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں