دوسرا ٹیسٹ؛ ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

دوسرا ٹیسٹ؛ ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

دوسرا ٹیسٹ؛ ویسٹ انڈیز کا ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

بارباڈوس: دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، میزبان الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی البتہ پاکستان نے شاداب خان کو ٹیسٹ کیپ دیتے ہوئے فاسٹ بولر وہاب ریاض کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے، شاداب ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھنے والے پاکستان کے 277ویں کرکٹر بن گئے ہیں۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح کے ساتھ پاکستان کو سیریز میں 1-0 سے برتری حاصل ہے، پاکستان نے اب تک 8 بار کوششوں کے باوجود ایک بار بھی ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل نہیں کی۔ کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچز کھیلنے والے کپتان مصباح الحق اور یونس خان کے پاس سنہری موقع ہے کہ وہ کھیل کو ہمیشہ کیلیے الوداع کہنے سے قبل کیریبیئن جزائر پر ٹیم کو سیریز میں کامیابی سے ہمکنار کروائیں۔