کراچی: ڈیفنس کے علاقے میں فائرنگ، خواجہ سرا جاں بحق

کراچی: ڈیفنس کے علاقے میں فائرنگ، خواجہ سرا جاں بحق

کراچی: کراچی کے علاقے ڈیفنس شہباز کمرشل میں نامعلوم ملزمان نے خواجہ سراؤں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے ایک خواجہ سرا جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے پہلے خواجہ سراؤں پر انڈے پھینکے اور پھر فائرنگ کر دی جس سے 25 سالہ چندا جاں بحق ہو گیا ۔

مقتول خواجہ سرا کے ساتھی کے مطابق وہ شہباز کمرشل اسٹریٹ پر کھڑے تھے کہ کالے شیشوں والی پرائیویٹ گاڑی جس میں گارڈ بھی سوار تھے وہاں سے گزری اور گاڑی میں موجود افراد نے پہلے ان پر گندے انڈے برسانا شروع کر دیئے پھر ملزمان واپس آئے اور فائرنگ کر دی جس پر وہ جان بچانے کے لئے وہاں سے بھاگے لیکن چندا گولیوں کی زد میں آ گیا۔

شہر کے مختلف علاقوں اور خاص طور پر ڈیفنس اور کلفٹن میں با اثر افراد کا اسلحے کی نمائش اور پرائیوٹ گارڈز رکھنا عام ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ایسے با اثر افراد کے خلاف کسی بھی قسم کی کاروائی سے گریزاں ہیں۔

دوسری جانب دیگر علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ مبینہ ٹائون، سرجانی، پاکستان بازار، بلدیہ، کورنگی سے خاتون ڈکیت سمیت 28 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں