وزیراعظم پاکستان نے آزادکشمیر کے مالیاتی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی، راجہ فاروق حیدر

وزیراعظم پاکستان نے آزادکشمیر کے مالیاتی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی، راجہ فاروق حیدر

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان نے آزادکشمیر کے مالیاتی مسائل، ترقیاتی بجٹ اور آئینی اصلاحات کے معاملات حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی، ایکٹ1974میں ترامیم کیلئے کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرمشیر خارجہ، وزیر امور کشمیر، وفاقی وزیر قانو ن، صدر ،وزیراعظم آزادکشمیر، وزیر قانون آزادکشمیر بھی شامل  تھے۔

مظفرآباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومتیں آزادکشمیر کے عوام کیساتھ قومی جرائم کی مرتکب ہوئیں شملہ معاہدہ، آزادکشمیر کا 1974 ایکٹ، اور این ایف سی ایوارڈ پیپلز پارٹی کے قومی جرائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب فرماتے ہیں کہ کشمیر کو آزاد کرائیں گے پہلے وہ باپ بیٹا کشمیریوں کے خلاف کئے گئے جرائم پر معافی مانگیں پھر کشمیر میں داخل ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادکشمیر کے عوام مطمئن رہیں ہم سی پیک میں لجیٹیمیٹ پرٹنر ہیں پاکستان کے چاروں صوبوں کے وزرا علی اور گلگت بلتستان کی وزیر اعلی کو چین سی پیک میٹنگ مین جانے کی دعوت دی گئی تھی ہمیں بھی بلایا گیا تھا وزیراعظم پاکستان کے دورے کیوجہ سے ہم نہیں جا سکے انہوں نےکہا کہ وزیراعظم پاکستان کے دورے کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔

مصنف کے بارے میں