آئی فون مہنگے ہونے کا امکان

 آئی فون مہنگے ہونے کا امکان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنہوں نے اپنی الیکشن مہم میں بہت سے وعدے کیے تھے ان میں سے ایک وعدہ یہ بھی تھا کہ وہ موبائل فون اور ٹیکنالوجی کی حامل کمپنیوں کو اپنے ملک میں پروڈکشن شروع کرنے کا حکم دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے امریکی صدر آج کل مصروف نظر آتے ہیں اور انہوں نے امریکا کی مشہور کمپنی اپیل کے سی ای او ٹم کک کو اپنے ملک میں پروڈکشن شروع کرنے کا کہا لیکن اس بارے میں ابھی کمپنی کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا کہ وہ امریکا میں اپنے فون کی پروڈکشن کا آغاز کرنے جا رہی ہے یا نہیں۔

ٹیکنالوجی اور سافٹ وئیر کے ایک ماہر تجزیہ کار برائن وائٹ نے کہا اگر اپیل نے آئی فون کی پروڈکشن امریکا میں کرنا شروع کر دی تو اس سے آئی فون 100 سے 200 ڈالر تک مہنگا ہو جائے گا کیونکہ اس وقت اپیل اپنے موبائل فون چین میں بنا رہا۔ چین میں بنائے جانے والے موبائلوں میں لاگت بہت کم آتی ہے اگر اپیل نے اس کی پروڈکشن اپنے ملک میں شروع کر دی تو کمپنی کی آئی فون بنانے کی لاگت میں اضافہ ہو جائے گا جس کا اثر صارف پر پڑے گا۔ واضح رہے دنیا بھر میں لاکھوں لوگ آئی فون استعمال کرتے ہیں۔