غریبوں اور مساکین کی مدد سےدل کو سکون ملتا ہے وزیراعظم آزادکشمیر

غریبوں اور مساکین کی مدد سےدل کو سکون ملتا ہے وزیراعظم آزادکشمیر

سلائو: وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عبادت ہے ،ایک دوسرے کے دکھ،درد اور مصیبتیں بانٹنے اور بالخصوص غریبوں اور مساکین کی مدد سے جہاں دل کو سکون ملتا ہے وہیں اس سے اپنے لیے بھی آسانیاں پیدا ہوتی ہیں نیک اور پاکیزہ کاموں میں اللہ رب العزت آپ کی مدد کرتا ہے انسانیت دوستی ہی مہذب دنیا میں ترقی اور صحت مند معاشرے کی نشانی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سلاو میں یونیورسل کیئر فاونڈیشن کی افتتاحی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے کیا ۔

وزیراعظم نے اس موقع پر کیک کاٹ کر تنظیم کا افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر کنزرویٹو پارٹی کے سردار ایاز احمد ،ڈیوڈ سنس،للی بائیڈ نے بھی خطاب کیا جبکہ وزیراعظم کے ہمراہ ڈاکٹر نجیب نقی خان ،راجہ جاوید اقبال و دیگر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر سے جن لوگوں نے آکر یہاں خدمت خلق کا کام کیا ہمیں ان پر فخر ہے دنیا بھراس پیغام کو پھیلانے کی ضرورت ہے میرے لیے یہ بات انتہائی مسرت کا باعث ہے کہ میں ایک ایسے ادارے کا افتتاح کررہا ہوں جس کا مقصد پیسے کمانا نہیں بلکہ دنیا بھر کے مجبور لوگوں کی مدد کرنا ہے اور یہ سچے جذبے ہی انسان کو عظیم بناتے ہیں یہ امر خوش آئند ہے کہ تارکین وطن اپنے آبائی علاقوں کے ساتھ ساتھ یہاں بھی چیئرٹی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں