راولپنڈی: نکاح کے بعد قابل اعتراض ویڈیوز بنانے والا گروہ سرگرم

راولپنڈی: نکاح کے بعد قابل اعتراض ویڈیوز بنانے والا گروہ سرگرم

راولپنڈی: راولپنڈی کے علاقے مصریال میں گیارہ سالہ بچی کو 21 جنوری کو مدرسہ جاتے ہوئے اغواء کیا گیا اور زبر دستی کمسن بچی کا نکاح پڑھا دیا گیا جبکہ ملزمان بچی کی قابل اعتراض ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکی دیتے ہوئے اہل خانہ سے پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ دوسری جانب پولیس ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھی ہے نہ بچی بازیاب کروائی جا سکی اور نہ ہی ملزمان کو گرفتار کیا جا سکا۔

ملزمان ضمانتیں کروا کر آزاد گھوم رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو جلد از جلد بازیاب کروا لیا جائے گے جبکہ ملزمان کی عبوری ضمانتیں خارج کروا کر ان کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔