اٹک، وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم میں آگ سے جھلس کر13 افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہو گئے

اٹک، وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم میں آگ سے جھلس کر13 افراد جاں بحق،متعدد زخمی ہو گئے

راولپنڈی :اٹک میں وین اور ٹرک کے تصادم میں آگ سے جھلس کر 13 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے جاں بحق ہونے والوںمیں خواتین اور بچے بھی شامل۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق وین راولپنڈی سے پشاور جا رہی تھی کہ تیز رفتار ٹرک نے ٹکر مار دی جس سے وین گیس پائپ لائن سے جاٹکرائی جس سے وین میں آگ بھڑک اٹھی اور وین میں موجود 13 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے جن کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،حادثہ کے بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورفائربریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔