پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے بھارتی اداکار سنجے دت کیلئے پیار بھرا پیغام بھیج دیا

پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے بھارتی اداکار سنجے دت کیلئے پیار بھرا پیغام بھیج دیا

لاہور:پاکستانی اداکارہ نے  بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی سالگرہ پر ان کے نام محبت بھرا پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ" آپ کی روح خالص اور دل سونے کا ہے"۔بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکارسنجے دت نے گزشتہ روز اپنی 58 ویں سالگرہ منائی۔
حمائمہ ملک نے سوشل نیٹ ورکنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی اور سنجے دت کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں دنیا کا سب سے بہترین انسان قراردے دیا اور لکھاکہ یہ تصویر ہی ہمارے تعلق کی عکاس ہے۔

انہوں نے لکھا"میں نے اپنی زندگی میں آپ جیسا باصلاحیت انسان نہیں دیکھا"، حمائمہ نے سنجے دت کی تعریفوں میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے لکھا کہ" آپ کا اپنی والدہ سے محبت کرنے کا اندازمجھے بہت پسند ہے، میں جتنے بھی لوگوں کو جانتی ہوں ان میں آپ سب سے بہترین ہیں"۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں