ٹیکساس: حادثے میں 12 افراد ہلاک، 2 زخمی

ٹیکساس: حادثے میں 12 افراد ہلاک، 2 زخمی

ٹیکساس: امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے جنوب مغرب میں ایک پک اپ گاڑی اور چرچ کی وین میں تصادم سے 13 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وین میں ایک چرچ کے 14 سینیئر ممبر سوار تھے جب کہ پک اپ گاڑی میں صرف ڈرائیور تھا۔

چرچ کی ویب سائیٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ چرچ کے ممبر پُر فضا مقام پر تین دن گزارنے کے بعد واپس آ رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ تاحال عہدیداروں کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ پک اپ گاڑی کا ڈرائیور بھی ہلاک ہونے والوں میں شامل ہے یا نہیں۔

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں