گجرات: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک

گجرات: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گرد ہلاک

گجرات: دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچنے لگے۔ گجرات میں امن کے پانچ دشمنوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ نواحی علاقے کنجاہ میں سی ٹی ڈی کی انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کہ کنجاہ کے ایک گھر میں دہشت گردوں نے ٹھکانہ کر رکھا ہے۔ وہاں چھاپہ مارا گیا تو دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی میں پانچ مارے گئے جبکہ ان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کھاریاں اور گجرات میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کرنا چاہتے تھے۔ ان کے قبضہ سے بڑی تعداد میں اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم ملے ہیں۔

مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے بتایا گیا ہے جبکہ ان کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں