اداکارہ سے زیادہ اچھی لکھاری ہوں:ٹونکل کھنہ

اداکارہ سے زیادہ اچھی لکھاری ہوں:ٹونکل کھنہ

ممبئی:بولی وڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے اپنے کیریئر کی شروعات اداکاری سے کی تھی، تاہم اب وہ اپنی بہترین کتابوں سے مداحوں کے دلوں پر راج کررہی ہیں۔


اداکارہ سےکیے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں اپنی اداکاری پر بہت زیادہ تعریفیں نہیں مل سکیں تو انہوں نے کہا کہ 'شاید میں لکھنے میں بہتر ہوں اس لیے، میں نے خود کو یہ سمجھایا کہ میرے پاس ایک ایسا کیریئر ہے جو زندگی بھر میرے ساتھ رہے گا'۔انہوں نے کہا 'آج میں جہاں ہوں اسے دیکھتے ہوئے مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں بےحد مطمئن ہوں'۔
انہوں بہترین مصنف ہونے کا اعزاز اس وقت ملا جب ان کے ایک اخبار میں شائع ہونے والے کالم مقبول ہوئے۔


جبکہ ٹوئنکل کھنہ کے شوہر اکشے کمار کا شمار بھی بولی وڈ کے کامیاب اداکاروں میں کیا جاتا رہا ہے۔
اپنے شوہر کے ساتھ کسی فلم میں جلوہ گر نہ ہونے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ 'جس کام میں، میں اچھی ہی نہیں وہ سوال پوچھنے کا فائدہ ہی کیا ہے'۔