اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات

لاہور: موسم کے تیور بدلنے لگے اور گرمی نے رنگ دکھانا شروع کر دیا۔ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم شدید ہونے لگا ہے۔ کراچی میں جنوب مغربی سمت سے 18 سے 36 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ تاہم مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور پارہ 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے۔

اسلام آباد، مظفرآباد اور مری میں بھی بادل انٹری دے سکتے ہیں۔ موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرم رہے گا۔

کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ، ڈی آئی خان، پشاور، ڈی جی خان ڈویژن اور فاٹا میں چند مقامات پر ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں