چینی صوبے شان ڈانگ میں سونے کی بڑی کان دریافت

چینی صوبے شان ڈانگ میں سونے کی بڑی کان دریافت

بیجنگ: چین کے مشرقی صوبے شان ڈانگ میں دنیا کی سونے کی ایک بڑی کان دریافت ہوئی ہے جس میں سونے کا اندازہ 550ٹن لگایا گیا ہے۔

نئی دریافت ہونے والی کان کا نام زی لنگ رکھا گیا ہے۔ یہ لائی زو زائو یوآن ریجن میں واقع ہے۔ شان ڈانگ گولڈ گروپ نے گزشتہ روز بتایا ہے کہ اب تک 382ٹن سونے کے ذخائر کا پتہ چلایا گیا ہے جبکہ 2019ء تک ان ذخائر میں سے 550ٹن سونا حاصل ہونے کی توقع ہے، سونے کی مالیت 22ارب امریکی ڈالر ہے۔

یاد رہے کہ لائی زو زائو یوآن کا علاقہ چین میں سونے کی پیداوار کا سب سے بڑا علاقہ ہے ، یہاں سے سب سے پہلے سونے کے ذخائر دریافت ہوئے تھے ۔