احمد شہزاد ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی سے ٹکرا کر دشدید زخمی ہو گئے

احمد شہزاد ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی سے ٹکرا کر دشدید زخمی ہو گئے

پورٹ آف اسپین: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری دوسرے ٹی 20 میچ میں احمد شہزاد شدید زخمی ہو گئے .احمد شہزاد ویسٹ انڈین بیسٹمین سے ٹکراکر زخمی ہوگئے. اور انہیں ایمبولینس منگوا کر گراؤنڈ سے باہر لے جانا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش کے دروان زخمی ہو گئے ۔ احمد زہزاد اور اور والٹن میں ٹکر ہوئی  جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ احمد شہزاد کی گردن اور کمر میں شدید جھٹکا لگا. گراؤنڈ میں موجود فزیو نے احمد شہزاد کو کالر لگا دیا. اور ایمبولینس کے ذریعے انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔