خبردار! پرانے ڈیزائنز کے نوٹوں کی تبدیلی کا آج آخری دن

خبردار! پرانے ڈیزائنز کے نوٹوں کی تبدیلی کا آج آخری دن

لاہور : پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی تبدیلی کا آج آخری دن ہے اور آج کے بعد دس، پچاس، سو اور ہزار کےکرنسی نوٹ کسی کام کے نہیں رہیں گے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق 10، 50، 100 اور 1000 کے پرانے کرنسی نوٹ کسی کام کے نہیں رہیں گے، پرانے ڈیزائن کےکرنسی نوٹوں کی قانونی حیثیت تو اس سال کے آخری دن ختم ہوگی لیکن کمرشل اور مائیکرو فنانس بینکوں سے ان نوٹوں کی تبدیلی کا آج آخری دن ہے۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جنہوں نے اپنے سرمائے کو پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کی صورت میں محفوظ کر رکھا ہے ان کے پاس آج آخری موقع ہے کیونکہ پرانے نوٹوں کی لین دین آج کے بعد نہیں ہوسکے گی تاہم  سٹیٹ بینک کے فیلڈ دفاتر سے  یہ نوٹ  2021 تک تبدیل ہو سکتے ہیں۔