پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایڈز سے بچائو کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایڈز سے بچائو کا عالمی دن منایا جارہا ہے

لاہورہ :پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ایڈز سے بچائو کا عالمی دن (ورلڈ ایڈز ڈے)بھرپور طریقہ سے منایا جارہا ہے ۔دنیا بھر میں پہلی بار ایڈز سے بچائو کا عالمی دن1988ء میں منایا گیا تب سے یکم دسمبر کو ہرسال ایڈز سے بچائو کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔

پاکستان ایڈز کنٹرول پروگرام کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں اس وقت ایڈز کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ دنیا بھر میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد3کروڑ50لاکھ سے زائد ہے ان کا کہنا ہے کہ اس مہلک بیماری کی روک تھام کیلئے عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے ۔اس مہلک مرض کے خلاف عوامی شعور اجاگر کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھر میں سرکاری ونیم سرکاری اداروں اور این جی اوز کے زیر اہتمام سیمینارز، واکس اور ریلیوں کا اہتمام کیا جائے گا ۔

مصنف کے بارے میں