اسلام آباد : پاکستانیوں پر پیٹرول بم ایک بار پھر گرا دیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوگرانےپٹرول کی قیمتوں میں6روپے24پیسےاضافےکی تجویز دی۔ انہوں نے کہاگزشتہ7ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوا۔ پٹرولیم مصنوعات پراضافی بوجھ حکومت برداشت کررہی ہے۔پٹرول کی قیمتوں میں 2 روپے کااضافہ کیاجارہا ہے۔ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر4روپےکااضافی بوجھ برداشت کرےگی۔مٹی کےتیل اورلائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقراررہیں گی ۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم دسمبر 2016 سے ہو گا۔ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70پیسے اضافہ کیا جارہاہے۔