کوکنگ آئل سیمپلنگ کے دوسرے مرحلے کا آغازجمعرات سے ہوگا : ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی

کوکنگ آئل سیمپلنگ کے دوسرے مرحلے کا آغازجمعرات سے ہوگا : ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی

لاہور: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے کوکنگ آئل اور بناسپتی گھی کے معیار کی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ، اس سلسلے میں سروے مہم کے دوسرے حصے کے باقاعدہ آغاز کی منظوری دے دی گئی ہے۔سیمپلنگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز  جمعرات سے ہوگا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے اجلاس میں کوکنگ آئل اور بناسپتی گھی سروے مہم کے پہلے مرحلے کے خاطر خواہ نتائج آنے کے بعد باقی رہ جانے والی کمپنیوں کی سیمپلنگ کا حکم دیا ہے ۔پہلے مرحلے میں 71کمپنیوں کے سیمپل لئے گئے تھے اور لیبارٹری چیکنگ کے بعد 42کمپنیوں کی مصنوعات غذائیت کے معیار پر پوری نہیں اتریں تھیں۔

اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کوکنگ آئل اور بناسپتی گھی خوراک کا اہم جزو ہیں اور غذائی اجزاء پوری کرنے کا اہم ذریعہ بھی ہیں ۔ناقص اورغیرمعیاری کوکنگ آئل اور بناسپتی گھی کی وجہ سے عوامی صحت پرانتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

عوام کی صحت کے ساتھ کھیلنے والے عناصر کو کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی اور اس سلسلے میں عوامی آگاہی مہم کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔فوڈ اتھارٹی معیار پر پورا اترنے والی کمپنیوں کی تفصیل سروے مکمل ہونے کے بعد شائع کردی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں