پاکستانی قونصل خانہ تباہ حال امریکیوں کی مدد میں پیش پیش

پاکستانی قونصل خانہ تباہ حال امریکیوں کی مدد میں پیش پیش

ہوسٹن :تباہ حال امریکیوں کی مدد کے لیے پاکستانی پیش،پاکستانی قونصل خانہ امریکی شہر ہوسٹن میں ہاروے طوفان سے متاثرہ علاقو ں میں جاری امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑ ھ کر حصہ لے رہا ہے۔ ہزاروں افراد کو عارضی پناہ گاہوں اور مساجد میں منتقل کیا گیا ہے۔ پاکستانی قونصل مختلف تنظیمو ں کے ساتھ مل کر متاثرہ علاقوں میں مفت خوراک کی تقسیم کیلئے سرگرم ہے۔

طوفان کے بعد پاکستانی قونصلر خانے نے اپنی سروس 28 اگست سے دوبارہ شروع کر دی ہے۔ جمعرات کو تفصیلات کے مطابق پاکستانی قونصل خانہ ہاروے طوفان سے متاثرہ افراد کی مدد کر رہاہے۔ امدادی کارروائیو ں میں مقامی انتظامی کے ساتھ پاکستانی قونصلیٹ بھی اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔

پاکستانی قونصل خانے کے مطابق ہزاروں افراد کو عارضی پناہ گاہوں اور مساجد میں منتقل کیا گیا ہے۔ پاکستانی قونصلیٹ مختلف تنظیموں کے ساتھ مل کر مفت خوراک کی تقسیم کیلئے بھی سرگرم ہے۔ قونصل جنرل متاثرہ افراد کو ضروری اشیاءکے ساتھ خوراک فراہم کر رہی ہے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی پر فخر ہے جو مشکل وقت میں لوگوں کی مدد کر رہے ہیں۔ اس صورتحال میں پاکستانی قونصلیٹ اپنی کمیونٹی سے رابطہ رکھے ہوئے ہے۔ طوفان کے بعد قونصلر سروس نے 28 اگست سے اپنا کام دوبارہ شروع کر دیا ہے۔