جسٹس ثاقب نثار نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

جسٹس ثاقب نثار نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد: جسٹس ثاقب نثارنےچیف جسٹس پاکستان کےعہدے کا حلف اٹھالیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف لیا، تقریب حلف برداری میں وزیراعظم نوازشریف، وفاقی وزراء اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی شریک ہوئے۔جسٹس ثاقب نثارنے چیف جسٹس آف پاکستان کےعہدے کا حلف اٹھالیا۔صدرمملکت ممنون حسین نےجسٹس ثاقب نثار سے 25 ویں چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیا۔

پاکستان کے 25ویں چیف جسٹس ثاقب نثار 18جنوری 1954کو لاہور میں پیدا ہوئے،انہوں نےدو مئی 1980کو وکالت کا پیشہ اختیار کیا،،اٹھارہ سال وکالت کے پیشے سے منسلک رہے پھر ہائی کورٹ کے جج تعینات ہوئے۔جسٹس ثاقب نثار پاکستانی تاریخ کے پہلے وکیل ہیں جو 29مارچ 1997کو وفاقی سیکرٹری قانون تعینات ہوئے۔ 62سالہ جسٹس ثاقب نثار ضابطہ فوجداری ،ٹیکس اور دستوری قوانین پر عبور رکھتے ہیں۔ انہوں نے 3نومبر 2007کو جنرل پرویز مشرف کے پی سی او پر حلف سے انکار کیا،ان کی اہلیہ بھی سندھ ہائی کورٹ کی جج ہیں۔ وہ 24ماہ اور اٹھارہ دن چیف جسٹس کے منصب پر فائز ہونے کے بعد 18جنوری 2019کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔

مصنف کے بارے میں