جو لوگ وزن کم کرنے کی کوشش شروع کرنے سے پہلے یہ ایک کام کرتے ہیں اُن کا وزن دگنی رفتار سے کم ہوتا ہے

: موٹاپے سے نجات کے لیے لوگ کئی طرح کے جتن کرتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے یہ جتن شروع کرنے سے پہلے ایک ایسا کام کرنے کی ہدایت کر دی ہے جس سے آپ کا وزن دگنی رفتار سے کم ہو گا۔

جو لوگ وزن کم کرنے کی کوشش شروع کرنے سے پہلے یہ ایک کام کرتے ہیں اُن کا وزن دگنی رفتار سے کم ہوتا ہے

لندن: موٹاپے سے نجات کے لیے لوگ کئی طرح کے جتن کرتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے یہ جتن شروع کرنے سے پہلے ایک ایسا کام کرنے کی ہدایت کر دی ہے جس سے آپ کا وزن دگنی رفتار سے کم ہو گا۔ تحقیق کاروں نے اپنی نئی تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ جو افراد وزن کم کرنے کی کوشش شروع کرنے سے قبل اپنے لئے بڑا ہدف مقرر کرتے ہیں انہیں موٹاپا کم کرنے میں خاطر خواہ کامیابی ملتی ہے۔ جو لوگ سوچتے ہیں کہ وزن میں ہلکی پھلکی کمی ہو جائے تو کافی ہے، ان کا وزن واقعی بہت سست رفتاری سے کم ہوتا ہے۔

ماہرین نے وزن کم کرنے کے خواہش مند 24ہزار افراد پر یہ تجربات کیے ہیں۔ ماہرین نے ان افراد کے ایک گروپ کے لیے سخت اقدام متعین کیے، جس میں انہوں ہر حال میں مخصوص کام کرنے تھے۔ جبکہ دوسرے گروپ نے اپنی مرضی کے مطابق بغیر کوئی مقصد متعین کیے موٹاپا کم کرنے کی کوشش کرنی تھی۔ نتائج میں یہ انکشاف ہوا کہ جن لوگوں کے لیے مقصد متعین کیا گیا تھا ان کا وزن دوسروں کی نسبت دوگنا زیادہ کم ہو گیا تھا۔نوٹنگھم یونیورسٹی کی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ پروفیسر ایمنڈا ایورے کا کہنا تھا کہ ”موٹاپا کم کرنے والے افراد اپنے لیے جتنے سخت اہداف متعین کریں گے ان کے وزن میں کمی کی شرح اتنی ہی زیادہ ہو گی۔“