پنجاب میں مقبول ترین ٹیکسی سروس پر پابندی عائد کر دی گئی ، نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا

پنجاب میں مقبول ترین ٹیکسی سروس پر پابندی عائد کر دی گئی ، نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا

لاہور: گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان میں ٹیکسی سروسز میں بہتری آرہی تھی دنیا کی بہترین آن لائن کمپنی اووبر ، کریم نے پاکستان میں ابھی اچھی طرح قدم نہیں جمائے  تھے کہ مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔گزشتہ روز    پنجاب حکومت نے اوبر، کریم اور اے ون ٹیکسی سروس کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کارروائی کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے اینڈرائیڈ موبائل ایپ کے ذریعے سروس فراہم کرنے والی ٹیکسی کمپنیوں اوبر، کریم اور اے ون کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان سے متعلقہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اوبر، کریم اوراے ون ٹیکسی سروس غیر قانونی طور پرنجی کاریں استعمال کرتے ہوئے خدمات دے رہی ہیں ، جس کےباعث صوبائی حکومت کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

یہ نجی کاریں بغیر کسی فٹنس سرٹیفکیٹ کےبطور ٹیکسی استعمال کی جاتی ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان کاروں کو بطور ٹیکسی چلانے والے ڈرائیورز کی شناخت متعلقہ حکام سے نہیں کرائی جاتی ہے۔ اس لیے ان تینوں ٹیکسی سروسز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ یہ تینوں ٹیکسی سروسز دنیا بھرمیں خدمات فراہم کرتی ہیں۔ مگران سے فائدہ اٹھانے کیلئے صارفین کا اینڈرائڈ موبائل یوزر ہونا ضروری ہوتا ہے جس میں ایپ انسٹال کرنے کے بعد آن لائن یہ ٹیکسی سروس بک کرائی جاتی ہے۔