ڈالر گرل ایان علی ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئی،نیا حکم نامہ جاری

ڈالر گرل ایان علی ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئی،نیا حکم نامہ جاری

راولپنڈی: ماڈل ا یان علی کی مشکلات کم نہ ہو سکیں ، سابق انسپکٹر کسٹم چوہدری اعجاز کی بیوہ نے ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔انسپکٹر کی بیوہ نے سپریم کو رٹ میں سند ھ ہا ئی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔

اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا ،لیکن وفاق کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے ایان علی کو ملک سے جانے کی اجازت دےد ی گئی تھی۔ اس فیصلے کے خلاف کسٹم انسپکٹر کی بیوہ صائمہ اعجاز نے ایان علی کا نام دوبارہ ای سی ایل میں ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
ماڈل ایان علی کو منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کے دوران قتل کئے جانے والے کیس کے اہم گواہ کسٹمز انسپکٹر چودھری اعجازکے قتل کے مقدمہ میں ملزمہ نامزد کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں