سی پیک کے منصوبے کا ایک اور بڑا فائدہ سامنے آ گیا ۔۔!!!

سی پیک کے منصوبے کا ایک اور بڑا فائدہ سامنے آ گیا ۔۔!!!

صوابی: بورڈ آف ٹیکنیکل ایجو کیشن صوبہ خیبر پختونخوا کے چیر مین پروفیسر ڈاکٹر غلام قاسم مروت نے کہا ہے کہ سی پیک کے منصوبے سے فنی تعلیم کی اہمیت بڑھ رہی ہے اس منصوبے کی تکمیل سے ہنر مند طلبا کو روزگار کے مواقع میسرہونگے۔

اس لئے طلباء ٹیکنیکل ایجو کیشن کے حصول پر بھر پور توجہ دیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صوابی پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ صوابی میں سالانہ ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اعلی کارکر دگی کا مظاہرہ کرنے پر انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپل روح الا مین کو کالج کی طرف سے عمرہ ادائیگی کے لئے نامزد کرنے کا اعلان کیا۔ طلباء میں شیلڈ تقسیم کر نے کے علاوہ طلباء کے بنائے گئے مختلف پراجیکٹس کا معائنہ بھی کیا.

انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا میں ٹیکنیکل ایجو کیشن کی اہمیت بہت زیادہ ہے. اس لئے طلباء اس کی اہمیت اور ضرورت کو مد نظر رکھ کر ٹیکنیکل تعلیم پر بھر پور توجہ دیں تاکہ انہیں روزگار کے اچھے مواقع میسر ہو سکے. انہوں نے کہا کہ صوابی ایک مردم خیز علاقہ ہے جس نے مولانا عبدالقادر اور صاحبزادہ عبدالقیوم جیسی شخصیات کو جنم دیا ہے جن کی تعلیمی خدمات کی وجہ سے آج پورے صوبے میں تعلیم عام ہے.

صوابی میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں آج کا دور ٹیکنیکل تعلیم کا دور ہے, اس لئے طلباء ٹیکنیکل تعلیم پر بھر پور توجہ دیں.

مصنف کے بارے میں