اداکار سورج پنچولی کو 10 سال قید کی سزا کا خدشہ

اداکار سورج پنچولی کو 10 سال قید کی سزا کا خدشہ

ممبئی : بالی ووڈ کے معروف اداکار آدتیہ پنچولی کے بیٹے اور اداکار سورج پنچولی کے سر پر اداکارہ جیا خان کو خودکشی کے لیے اکسانے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا کی تلوار لٹکنے لگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی کی سیشن کورٹ نے سورج پنچولی پر جیاخان کو خودکشی کے لیے اکسانے کے الزام میں فرد جرم عائد کی، عدالت نے ملزم پر انڈین پینل کورٹ کی دفعہ 306 لگائی ہے جس میں انہیں کم از کم 10 قید کی سزا ہوسکتی ہے تاہم فرد جرم پر ٹرائل 17 فروری سے شروع ہوگا۔دوسری جانب اداکار کے والد آدتیہ پنچولی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ 4 سالوں سے اس فیصلے کے منتظر تھے، ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ اب وہ عدالت میں اپنے بیٹے کو بے گناہ ثابت کریں گے۔
واضح رہے کہ سورج پنچولی نے اس مقدمے کے بعد 2015 میں سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم ’ہیرو‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا لیکن وہ کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور اب بھی سلو میاں ان کے کیریئر کو پروان چڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔