اسرائیل فاشزم کی طرف بڑھ رہا ہے، رہنما حزب اختلاف

اسرائیل فاشزم کی طرف بڑھ رہا ہے، رہنما حزب اختلاف

یروشلم: اسرائیلی حزب اختلاف کے لیڈر ازاق ہرزوگ نے کہا ہے کہ اسرائیل آہستہ آہستہ فاشزم کی طرف بڑھ رہا ہے اور ایک جمہوری ملک کی حیثیت سے اس کا مستقبل خطرے میں ہے۔

اسرائیل کے روزنامہ یروشلم پوسٹ کے مطابق تل ابیب میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صیہونی یونین بلاک کے لیڈر ہرزوگ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی سیاست کے فاشسٹ دور سے گزر رہے ہیں، اسرائیل ایک فاشسٹ حکومت میں تبدیل ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک کی تقدیر کے بارے میں فکر مند اور فاشزم کی طرف رجحان کو روکنے کے خواہش مند ہر شخص کو ایک بڑے اور معتدل بلاک کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

ہرزوگ نے کہا کہ اسرائیل کی جمہوریت کے لئے خطرہ تشکیل دینے والے اس فاشسٹ رجحان سے ملک کو بچانے کے لئے حکومت کو تبدیل کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنیامین نیتن یاہو کی دائیں بازو کی حکومت کے فنکار سپریم کورٹ کے لئے خطرہ بنے ہوئے ہیں اور صحافیوں کو کام سے نکال دیا گیا ہے۔

ازاق ہرزوگ نے مزید کہا کہ حکومت صحافتی اداروں کو بند کر رہی ہے اور تجزیہ نگار بات کرنے سے ڈر رہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں