ٹیچر کے جنازے کے ساتھ ایک کلومیڑ لمبی لائن ،شاگردوں نے محبت کا شاندار مظاہرہ کر دیا

ٹیچر کے جنازے کے ساتھ ایک کلومیڑ لمبی لائن ،شاگردوں نے محبت کا شاندار مظاہرہ کر دیا

قاہرہ:مصرمیں ایک شفیق استاد کی فوتگی کے بعد اسے خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سکول کے طلباء نے ایک کلومیٹر طویل قطار بنا کر اپنے استاد کوخراج عقیدت پیش کیا۔ استاد کی منفرد تکریم کا یہ مظاہرہ واقعہ الشرقیہ گورنری کے شنباری المیمونہ اسکول کے طلباء کی جانب سے کیا گیا۔

جب سکول کے ایک استاد کو تدفین کے لیے لے جایا جانے لگا تو سڑک کے دونوں کناروں پر طلباء نے ایک کلومیٹر طویل قطار بنا کر اپنے استاد عطیہ عبدالطیف ہاشم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شاگردوں اور دوسرے طلباء کی جانب سے اپنے استاد کی تکریم کا یہ مظاہرہ مقامی لوگوں کے لیے بھی حیران کن تھا۔ لوگوں نے اسے بہت پسند کیا اور طلباء اس اسکول انتظامیہ کی تعریف کی۔

اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ ان کے استاد عبدالطیف ہاشم نے دوران تدریس اپنی محبت، عطاء اور علم سکھانے میں ذرا برابر بھی کسی قسم کے بخل کا مظاہرہ نہیں کیا۔ طلباء بھی شفیق اور باصلاحیت استاد سے بہت محبت کرتے تھے۔ ان کی اچانک وفات کی خبر نے اسکول کے تمام طلباء کو دکھی کیا ہے۔ اس لئے تمام طلباء نے دنیا سے رخصت ہونے والے استاد کی تکریم کے لیے صف بنا کر انہیں الوداع کیا۔