بلوچستان کے15اضلاع میں پہلے مرحلے کے بلاکس میں مردم شماری مکمل

بلوچستان کے15اضلاع میں پہلے مرحلے کے بلاکس میں مردم شماری مکمل

کوئٹہ: بلوچستان کے15اضلاع میں پہلے مرحلے کے بلاکس میں خانہ شماری و مر دم شماری مکمل کر لی گئی،  دوسرے مر حلے میں خانہ و مر دم شماری کا آغازآج سے کر دیا گیا۔ پہلے مرحلے میں دوہزار811بلاکس میں خانہ ومردم شماری کاکام مکمل کیاگیا ۔کمشنرمردم شماری بلوچستان محمد اشرف نے بتا یا کہ پہلے مرحلے میں دوہزار811بلاکس میں خانہ ومردم شماری کاکام مکمل کیاگیا ہے،  دوسرے بلاکس میں خانہ شماری کاعمل دو اپریل تک جاری رہے گا۔  خانہ شماری کے بعد مردم شماری کاعمل تین اپریل سے شروع ہوگادوسرے بلاکس میں مردم شماری کاعمل 13اپریل تک جاری رہے گادوسرے مرحلے میں 2ہزار800بلاکس میں خانہ شماری ہوگی۔

مصنف کے بارے میں