امریکہ میں مقیم پاکستانی کو 14 سال بعد اپنے گھر کا قبضہ واپس مل گیا

 امریکہ میں مقیم پاکستانی کو 14 سال بعد اپنے گھر کا قبضہ واپس مل گیا

لاہور : اوورسیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی)  پنجاب کی کاوشوں سے امریکہ میں مقیم اوورسیزپاکستانی کو 14 سال بعد اپنے12 کروڑ روپے مالیت گھر کا قبضہ واپس مل گیاہے۔

وائس چیئر پرسن، اوپی سی، شاہین خالد بٹ نے اس ضمن میں بتایا کہ نیوجرسی امریکہ میں مقیم امتیاز احمد سید نے شکایت درج کروائی کہ اس کے قریبی عزیز نے ان کے کینال بنک جوہرٹائون میں واقع 12 کروڑ روپے مالیت کے 2 کنال کے گھر پر قبضہ کررکھاہے۔قریبی عزیز نے تین ماہ کیلئے عارضی طور پر رہائش کی درخواست کی تھی لیکن 14 سال گزرنے کے باوجود گھر خالی نہیں کررہا۔

وی سی ،اوپی سی نے بتایا کہ یہ شکایت مزید کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی لاہور کو بجھوائی گی جس کی مسلسل کاوشوں سے مکان کا قبضہ قریبی عزیز سے چھڑوا کر اصل مالک کے حوالے کردیاگیا۔

امتیاز سید نے اوپی سی کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنا گھراوپی سی افسران کی محنت کی وجہ سے واپس مل سکا ہے اور وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے ایسا ادارہ قائم کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں