حسینہ واجد نے پاکستان سے دشمنی کی مثال قائم کر دی ، ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کر سکتی

حسینہ واجد نے پاکستان سے دشمنی کی مثال قائم کر دی ، ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کر سکتی

لاہور : بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کردیا۔ پی سی بی نےبنگلادیش کو دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی پیشکش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد نے پاکستان دشمنی کی ایک اورمثال قائم کردی۔ بھارت کیجانب سے سیریز کھیلنے سے انکار کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان آکر کھیلنے کی آفر ٹھکرادی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بی سی بی کو جولائی میں دو ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کی پیشکش کی تھی. لیکن بنگلادیشی بورڈ کے آفیسر نے رپورٹ کو بہانہ بنا کر پاکستان آنے سے انکار کردیا۔ان کا کہنا ہے کہ رپورٹ اطمینان بخش نہیں، اس لئے ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے جولائی میں بنگلادیش کا دورہ کرنا ہے، جس کے بعد پی سی بی نےجوابی دورے کیلئے بی سی بی کو دعوت دی تھی، بنگلادیش نےآخری بار 2008 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا.

یاد رہے کہ تین ہفتے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فائنل کے لاہور میں کامیاب انعقاد کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی کوششوں کے تحت بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو دورے کی دعوت دی تھی۔