نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کی آٹھویں پوزیشن برقرار

دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنزٹرافی سے قبل ہی ایک روزہ کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستان بدستور آٹھویں پوزیشن پر برقرار ہے۔ جبکہ جنوبی افریقہ کی ٹیم، بیٹنگ اوربولنگ تینوں میں ٹاپ پوزیشن پرفائزہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ رینکنگ انگلینڈ اورجنوبی افریقا سیریز کے اختتام پر جاری کی گئی جس کے مطابق جنوبی افریقہ سے سیریز دوایک سے جیت کرانگلش ٹیم کے دورینکنگ پوائنٹس کااضافہ ہوا جبکہ پروٹیزٹیم کاایک پوائنٹ کم ہوگیا۔ جنوبی افریقہ کے122،آسٹریلیا 118ااوربھارت117پوائنٹس کے ساتھ پہلی تین پوزیشن پربرجمان ہیں۔ نیوزی لینڈ 114 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور انگلینڈ دوپوائنٹس کے فرق سے پانچویں نمبر پرہے۔ بنگلہ دیش چھٹی، سری لنکا ساتویں اورپاکستان کی آٹھویں پوزیشن ہے۔بیٹنگ میں پروٹیز کھلاڑہ ڈی ویلیئرز کی ٹاپ پوزیشن برقرارہے۔ ان کے تین ہم وطن ڈی کوک، ڈوپلیسی اورہاشم آملا بھی ٹاپ ٹین میں موجود ہیں۔ پاکستان کے بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد ساتویں نمبر پرآگئے۔
انگلینڈ کے خلاف آخری ون ڈے میں چاروکٹیں لیکرکیگیسو ربادہ نے ہم وطن عمران طاہر کی جگہ بولنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ ربادہ نےپاکستان کے ثقلین مشتاق کاکم عمرترین نمبرون بولرکا ریکارڈ توڑ دیا۔مچل اسٹارک ،سنیل نرائن،ہیزل ووڈ اورٹرینٹ بولٹ تیسرے سے چھٹے نمبرپرموجود ہیں۔ انگلینڈ کے کرس ووکس، افغانستان کے محمدنبی،بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اورنیوزی لینڈ کے مچل سینٹنربھی ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہیں لیکن پاکستان کاکوئی بولرنہیں ہے۔