سٹیٹ بینک نے فنکا مائیکرو فنانس بینک اور فنجا پرائیویٹ کے زیر انتظام ”سم سم“ موبائل ویلٹ پراڈکٹ کی منظوری دے دی

سٹیٹ بینک نے فنکا مائیکرو فنانس بینک اور فنجا پرائیویٹ کے زیر انتظام ”سم سم“ موبائل ویلٹ پراڈکٹ کی منظوری دے دی

اسلام آباد : سٹیٹ بینک آف پاکستان نے فنکا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ اور فنجا پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر انتظام ”سم سم“ موبائل ویلٹ پراڈکٹ کی منظوری دی ہے۔

سم سم کے آغاز سے ملک میں مالیات تک آسان رسائی اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن میں مدد ملے گی۔ فنکا مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ کے بیان کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے برانچ لیس بینکنگ ریگولیشنز فریم ورک کے تحت سم سم موبائل ویلٹ کی منظوری دی ہے ۔

سم سم ایک موبائل بینک اکاﺅنٹ ہوگا جس سے بینکاری کی تمام تر سہولیات کی آسان رسائی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اوراس سے بینکنگ کی سہولتوں تک آسان رسائی اور قومی معیشت کو ڈیجیٹلائز کرنے میں مدد ملے گی۔