مریم اورنگزیب نے نہال ہاشمی کے بیان کو ذاتی رائے قرار دیدیا

مریم اورنگزیب نے نہال ہاشمی کے بیان کو ذاتی رائے قرار دیدیا

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے نہال ہاشمی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ان کا یہ بیان انتہائی افسوسناک ہے اور قابل مذمت ہے۔ ان کا یہ بیان ان کی ذاتی رائے ہے اور اس سے مسلم لیگ (ن) اور شریف خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا وزیراعظم نواز شریف احتساب پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور وہ تو عدلیہ کے سامنے اپنی تین نسلوں کا احتساب پیش کر کے ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے بتایا وزیراعظم نواز شریف نے نہال ہاشمی کے بیان کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں وضاحت دینے کیلئے طلب کر لیا ہے۔

یاد رہے مسلم لیگ نون کے رہنما نہال ہاشمی جوش خطابت میں آپے سے باہر ہو گئے تھے۔ ججوں اور جے آئی ٹی ارکان کو بلاواسطہ دھکمیاں دے ڈالیں۔ کہتے ہیں احتساب لینے والوں ہم تمہارا یوم حساب بنا ڈالیں گے۔ یہاں تک کہہ دیا کہ تمہارے بچوں اور خاندان کے لیے زمین تنگ کر دی جائیگی۔

انہوں نے کہا تھا کہ حساب کرنے والوں جسکا تم حساب کر رہے ہو وہ نواز شریف کا بیٹا ہے۔ نواز شریف اور انکی فیملی ایماندار اور باضمیر ہے جبکہ کان کھول کر سن لیں ابھی حاضر سروس ہیں اور کل ریٹائرڈ بھی ہونا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں