آرمی چیف کی کابل دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

آرمی چیف کی کابل دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کابل دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ افغان بھائیوں اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم افغان بھائیوں اورسکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان سمیت غیرملکی سفارتخانوں کی عمارتوں کو نقصان پر بھی اظہار افسوس کیا۔واضح رہے کہ بدھ کی صبح کابل میں غیر ملکی سفارت خانوں کے علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں 80 افراد جبکہ 350 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ۔

یاد رہے حالیہ دنوں میں افغانستان دہشت گردی کی لپیٹ میں آ گیا ہے اور  اس سے پہلے بھی کابل میں واقع سفارت خانوں میں متعدد بم دھماکے کیے گئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں