بی بی سی کا جعلی نمائندہ گرفتار، ایک کلو ہیروئن برآمد، حوالات میں بند

بی بی سی کا جعلی نمائندہ گرفتار، ایک کلو ہیروئن برآمد، حوالات میں بند

ہری پور:بی بی سی کا جعلی نمائندہ گرفتار، ایک کلو ہیروئن برآمد، پولیس نے مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا تفصیلات کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز ایک مشکوک کار کو روک کر تلاشی لینا چاہی تو کا رمیں موجود ایک شخص نے خود کو بی بی سی ویب کا نمائندہ ظاہر کیا جس پر پولیس نے گاڑی کی مکمل تلاشی لی دوران تلاشی گاڑی سے ایک کلو ہیروئن برآمد کر لی ہے.

ذرائع کے مطابق ملزم رانا ناصرو لد عبد الغفور اس سے پہلے بھی منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار ہو چکا ہے اور دو ماہ قبل ہی ضمانت پر رہا ہو تھا پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک کلو اعلی کوالٹی کی ہیروئن آدھا کلو چرس، بی بی سی ویب کا مائیک، لوگو، بی بی سی ویب کا پریس کارڈ دیگر سامان برآمد ہواہے۔

ایس ایچ او علی فرمان نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ ڈی پی اوکی خصوصی ہدیات کی روشنی میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کریک ڈائون کیا جار ہا ہے ملزم اس سے پہلے چرس فروخت کرتا تھا اب ہیروئن فروخت کر رہا تھا۔

مخبر کی اطلاع پر ملزم کو حراست میں لے کر دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے قانون کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات می  بند کر دیا ہے ادھر صحافتی حلقوںنے ایسے نوسربازوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے ساتھ اعلی حکام سے بھی قانون سازی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔