کابل کے سفارتی زون میں خودکش دھماکہ، 3افراد ہلاک

کابل کے سفارتی زون میں خودکش دھماکہ، 3افراد ہلاک
کابل کے سفارتی زون میں خودکش دھماکہ، 3افراد ہلاک
کابل کے سفارتی زون میں خودکش دھماکہ، 3افراد ہلاک
کابل کے سفارتی زون میں خودکش دھماکہ، 3افراد ہلاک

کابل:کابل کے سفارتی علاقے میں ایک موٹر سائیکل پر سوار بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل پر سوار خودکش بمبار سفارتی زون میں واقع پہلے چیک پوائنٹ سے گزرجانے میں کامیاب ہوگیا تھا لیکن اس کو سکیورٹی اہلکاروں نے دوسرے چیک پوائنٹ پر روکا تو اس نے وہاں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بم دھماکا منگل کی سہ پہر چار بجے کے قریب ہوا ہے۔اس وقت ملازمین اپنے دفاتر سے چھٹی کے بعد گھروں کو روانہ ہونے والے تھے۔ دھماکے کے فوری بعد ایمبولینس گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھیں اور انھوں نے زخمیوں اور مرنے والوں کی لاشیں نزدیک واقع اسپتال میں منتقل کرنا شروع کردی تھیں۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ ہمیں اس خودکش حملے کے ہدف کا تو معلوم نہیں لیکن یہ بم دھماکا وزارت دفاع کے خارجہ تعلقات دفتر سے چند میٹر دور ہوا ہے اور اس میں ہمارے دفتر کا کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔افغان وزارت صحت کے ایک عہدے دار نے بم دھماکے میں تین افراد کی ہلاکت اور پندرہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔