طلباء نے سب سے بڑا انسانی حرف بنانے کا ریکارڈ قائم کر لیا

طلباء نے سب سے بڑا انسانی حرف بنانے کا ریکارڈ قائم کر لیا

امریکہ: طلباء نے دنیا کا سب سے بڑا انگلش حرف بنانے کا ریکارڈ قائم کر لیا۔یہ حرف انسانوں کو ایک گراونڈ میں کھڑا کر کے بنایا گیا۔

جس کو ’’ٹی‘‘ کی شکل دی گئی ۔یوں تو نوجوانوں کے کسی بھی بڑے اجتماع کو قابو کرنا انتظامیہ کیلئے مشکل سمجھا جاتا ہے لیکن جب  عالمی ریکارڈ قائمکرنا ہو  تو سب کچھ ممکن ہوجاتا ہے۔

ایساہی کچھ امریکی ریاست ٹینیسی میں جہاںیونیورسٹی آف ٹینیسی کے 4ہزار 223طلباء، اساتذہ اور انتظامی عہدیداران نے دنیا کا سب سے بڑا ہیومن لیٹر T بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کرڈالا۔

یہ تمام افراد مقامی فٹ بال اسٹیڈیم میں جمع ہوئے اور ایک ترتیب میں کھڑےہوکر دنیا کا سب سے بڑا انسانی حرف بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

یاد رہے اس سے پہلے کسی نے بھی انسانوں سے بنا اتنا بڑا حرف نہیں بنایا۔