سرفراز احمد سابق کپتان مصبا ح الحق کا ریکارڈ توڑنے کو تیار

سرفراز احمد سابق کپتان مصبا ح الحق کا ریکارڈ توڑنے کو تیار

لاہور:مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں پاکستان کو سرفراز احمد کی قیادت راس آ گئی ۔2016 کو ٹیم کے کپتان بننے والے سرفراز احمد نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا خوب منوا یا۔مصباح الحق کا بطور کپتان مسلسل 6 ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے کا ریکارڈ برابر کر لیا ہے۔مصباح الحق نے2009 سے 2012 تک اپنی کپتانی میں 8 میچز کھیلے گئے۔


جن میں سے 6 میں لگاتار فتح حاصل کر کے پہلے پاکستانی کپتان بنے تھے ۔سرفراز احمد نے اپنی کپتانی کے پہلے میچ میں انگلینڈکو شکست دی پھرمتحدہ عرب امارات میں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔دبئی کاپہلا میچ نو وکٹ سے جیتا دوسرے میچ میں 16 رنز سے کامیابی نے ان کے قدم چومے تیسرے میچ آٹھ وکٹ سے سرخرو ہوئے۔

موجودہ سیریز میں ویسٹ انڈیز کو مسلسل 2 میچز میں دھول چٹائی اور اب اگر آج کا میچ بھی شاہینوں کے نام ہوا تو سرفراز مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ کر 7 ٹی ٹونئٹی میچز جیتنے کا نیا ریکارڈ قائم کریں گے۔