یہودی بستیوں کی تعمیر کے اعلان پر اقوام متحدہ کا اظہار مایوسی

یہودی بستیوں کی تعمیر کے اعلان پر اقوام متحدہ کا اظہار مایوسی

مقبوضہ بیت المقدس :مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے اعلان پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اظہار مایوسی کیا ہے جبکہ امریکا اور برطانیہ نے آبادی کاری کے عمل کو قیام امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔وائٹ ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی بستیوں کی آبادکاری میں بلا روک ٹوک توسیع ، امن کی کوششوں میں حائل ہو سکتی ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم یہودی بستیوں میں اضافے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔دوسری جانب برطانوی وزیرخارجہ بورس جانسن نے بھی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں میں اضافے کی مذمت کی ہے۔ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوئیٹریس نے اسرائیل کی جانب سے نئی بستیوں کی تعمیر کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔