پشاور زلمی انٹرنیشنل باکسر کے ساتھ ہاتھ کرگئی

پشاور زلمی انٹرنیشنل باکسر کے ساتھ ہاتھ کرگئی

کراچی: قومی باکسر محمد وسیم کیساتھ پشاور زلمی ہاتھ کرگئی۔پشاور زلمی کی جانب سے اعلان کردہ 25لاکھ روپے محمد وسیم کو تاحال نہ مل سکے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل باکسر محمد وسیم کا صبر جواب دے گیا ہے اور وہ پشاور زلمی پر برس پڑے ہیں۔محمد وسیم نے کہا کہ فوٹو کھینچوائی اور خبریں لگوائیں مگر مجھے پیسے نہیں دیئے گئے،اپنی مشہوری کیلئے وعدے کئے مگر پورے نہیں کئے گئے۔
6 ماہ سے پیسوں کا منتظر ہوں بار بار یاد دہانی کرائی مگر ابھی تک کوئی رقم نہیں ملی۔باکسر نے کہا کہ ملک ریاض کے 10لاکھ روپے بھی آج تک نہیں ملے۔یاد رہے کہ انٹرنیشنل باکسر محمد وسیم کو پی ایس ایل کی چیمپئن پشاور زلمی نے سفیر مقرر کیا تھا اور 25لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا تھا۔