امریکا میں نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین،راحت فن کا مظاہرہ کریں گے

امریکا میں نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین،راحت فن کا مظاہرہ کریں گے

لاس اینجلس: سُر اور سنگیت کا نام آئے اور استاد نصرت فتح علی کا نام ذہن میں نہ آئے ایسا ہو نہیں سکتا ۔نصرت فتح کی انہیں یادوں کو تازہ کرنے کے لیے ان کی 20 ویں برسی پر انھیں خراج عقیدت پیش کیا جائے گا ۔اس سلسلے میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹریبیوٹ ٹور سجایا جارہا ہے۔


اس ٹور میں استاد راحت فتح علی خان کی آواز میں مرحوم استاد کے سر سنائی دیں گے، بڑے خان صاحب کی بیسیوں برسی پر 48 کنسرٹس سجائے جائیں گے جن میں راحت فتح علی خان اپنی سریلی آواز میں نصرت فتح علی خان کی زندگی کے 48برسوں کی مناسبت سے انھیں خراج عقیدت پیش کریں گے،۔

کنسرٹس کا آغاز یکم اپریل سے شمالی امریکا کی ریاستوں سے کیا جائے گا۔واضح رہے کہ منعقد کیے جانے والے یہ کنسرٹس اگست تک جاری رہیں گے۔