سکھر بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں پیپر آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری

سکھر بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں پیپر آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری

سکھر: سکھر بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں پیپر آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دفعہ 144  کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔ گھوٹکی میں نویں جماعت کا کمیسٹری کا پرچہ وقت سے پہلے آوٴٹ ہو کر وڈیروں کے ڈیروں پر پہنچ گیا۔ سہولت کار ڈیروں پر بیٹھ کر سوالنامے کی جوابی کاپیاں تیار کرنے میں مصروف نظر آئے۔ پرچہ فوٹو اسٹیٹ کی دکانوں پر باآسانی دستیاب جبکہ حل شدہ پرچہ بھی 200 روپے میں فروخت ہوتا رہا۔

دوسری جانب کندھ کوٹ میں بھی امتحانی مراکز مچھلی منڈی کا منظر پیش کرتے رہے۔ امتحانی مراکز کے باہر سہولت کاروں کا رش انتظامیہ کی بے بسی کا منہ چڑاتا رہا۔

کمرہ امتحان میں بھی نگرانوں کی موجودگی میں سہولت کار بچوں کو نقل کراتے رہے۔ انتظامیہ نقل مافیا کو روکنے میں بری طرح ناکام دکھائی دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں