محکمہ موسمیات نے سوموار سے گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشن گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے سوموار سے گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشن گوئی کر دی

 لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی اپنے جوبن پر ہے تو دوسری جانب موسم کا حال بتانے والوں نے خوشخبری بھی سنا ڈالی۔ مغربی ہواؤں کے باعث سوموار سے جمعرات کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان،کشمیر،مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔


سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات سے ہلکی بارش اور بوندا باندی کا سلسلہ جاری جس سے موسم سہانا ہو گیا۔ سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد ڈویژن میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں