سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری

سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: احتساب عدالت کے جج نجم الحسن نے غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں ریفرنس پر سماعت کی۔ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکلا نے عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کیلئے درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ راجہ پرویز اشرف اپنی اہلیہ کی بیماری کی وجہ سے ملک سے باہر ہیں اس لیے عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔

احتساب عدالت نے پیشی سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں