احمد شہزاد نے اپنے مداحوں کو اپریل فول بنا دیا

احمد شہزاد نے اپنے مداحوں کو اپریل فول بنا دیا

لاہور: احمد شہزاد نے شائقین کرکٹ کیساتھ اپریل فول بنا دیا۔ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی والٹن سے ٹکراﺅ کے بعد شدید زخمی ہونے کے بعد ایمبولینس سے میدان سے باہر گئے، لیکن تھوڑی دیر بعد ٹھیک ٹھاک واپس آگئے۔ خطرناک نظر آنے والی انجری اچانک ختم ہو گئی جس کا شائقین کرکٹ نے خوب مذاق بنایا،کچھ نے تو اداکاری آسکر ایوارڈ دینے کا مطالبہ بھی کر ڈالا۔
تفیصلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے ساتھ جاری ٹی ٹونٹی سیریز کے دوسرے میچ میں سہیل تنویر کی گیند پر مارلون سیموئلز نے اسڑوک کھیل کر سنگل کی کال دی احمد شہزاد نے سنگل روکنے کے لیے گیند کی طرف لپکے تو زور دار انداز میں بیٹسمین سے ٹکرا گئے اس وقت احمد شہزاد شدید تکلیف میں نظر آئے .بےسد ہو کر پڑے رہے انکی گردن پر پلاسٹک کی سپورٹ بھی دی گئی اور انکو ابتدائی طبی امداد کے لیے گراونڈ سے باہر لیجانا پڑا ۔ مگر صرف 7اورز بعد ہی وہ واپس میدان میں آگئے اور میدان میں انکی ہوشیاری دیکھ کر کوئی نہیں کہ سکتا تھا کہ انکو تھوڑی دیر پہلے چوٹ لگی ہے۔

اس ساری صورت حال کو دیکھ کر سوشل میڈیا پر احمد شہزاد کا کافی مذاق بنا یا گیا ہے اور اس ساری صورت حال پر احمد شہزاد کو بہترین اداکار قرار دیا گیا۔