سندھ حکومت کا آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو فارغ کر کے نئے آئی جی کے لئے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھا دیا ہے۔ جس میں اے ڈی خواجہ کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کی درخواست کی ہے۔

سندھ حکومت نے اس حوالے سے لئے تین نئے نام بھی وفاق کو بھیجے ہیں جن میں سردار عبدالمجید، غلام قادر تھیبو اور خادم حسین بھٹی شامل ہیں۔

غلام قادر تھیبو اس وقت اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کے چیئرمین ہیں، سردار عبدالمجید پولیس سروس آف پاکستان میں گریڈ 21 کے افسر ہیں جبکہ خادم حسین بھٹی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک سندھ تعینات ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں